ھ*پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

Yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ، بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے مارچ مہینے کے لئے تاریخ میں توسیع کی ہے،ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کروانے کی 23 اپریل تک مہلت دے دی گئی،پی آر اے نے سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن کے تحت تاریخ میں توسیع کی، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید بدر کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں