پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم کے نفاذ کا اصولی فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش

منگل 30 اپریل 2024 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہیں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کے لئے ’’سیٹ آف سکلز ‘‘پراجیکٹ پیش کیا گیا، پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کے اشاریے مقرر کرنے کا ڈیجیٹل سسٹم نافذ کرنے کی تجاویز پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔پنجاب حکومت نے صوبے میں انٹیگریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نظام کے نفاذ سے پراسیکیوٹرز کی پرفارمنس کا تعین کرنے کے لئے کارکردگی کا سکور چیک ہو سکے گا، پراسیکیوٹر کی کارکردگی کے لحاظ سے شفاف گریڈنگ کی جا سکے گی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، ایف آئی آر کا قانونی معیار بہتر بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں