چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے ‘ جے یو آئی

نوجوان نام نہاد آزمائے رہنمائوں سے وفا کرنے کی بجائے ریاست پاکستان سے وفا کا عہد کریں

منگل 30 اپریل 2024 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا حل ہے، نوجوان نام نہاد آزمائے رہنمائوں سے وفا کرنے کی بجائے ریاست پاکستان سے وفا کا عہد کریں،وطن عزیز پاکستان میں 76برس سے رائج فرسودہ نظام سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہاکہ عدالتوں، معیشت، نظام تعلیم اور ایوانوں میں انگریز کا نظام نافذ ہے۔

(جاری ہے)

سامراج کے وفاداروں نے فرسودہ نظام کو سہارا دیا ہواہے۔چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلے گاقوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو گھر کا راستہ دکھائے۔انہوں نے کہاکہ امانت و د یا نت اورصاف و شفاف قیادت ہی اس آلودہ نظام کو ٹھیک کر سکتی ہے۔ ملکی تاریخ میں ہمیشہ سے یہی ہوتا چلا آ رہا ہے کہ چہرے بدلتے رہے لیکن نظام کو بدلنے کی جانب کسی نے توجہ نہ دی جس کا خمیازہ ہماری قوم برداشت کرتی چلی آرہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں