پاکستانی عوام کسی صورت بھی اب غلامی قبول نہیں کرے گی ‘فرخ جاوید مون

آئین کی بالادستی کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک جاری ہے ،قوم کا مکمل تعاون حاصل ہے

منگل 30 اپریل 2024 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کسی صورت بھی اب غلامی قبول نہیں کرے گی، آئین کی بالادستی کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کو قوم کا مکمل تعاون حاصل ہے، خان کے نظریہ کی روشنی میں عوام اب غلامی قبول نہیں کرینگے پی ٹی آئی بھی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دو برسوں کے دوران اداروں کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاجمہوریت کاجنازہ نکال کر تحریک انصاف کومٹانے کی کوششیں کی گئیں مگر قوم کے ہر طبقے نے تحریک انصاف کے نظرئیے کی پاسبانی کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بقا و فروغ میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

پرامن سیاسی جدوجہد کے اٹھائیس برسوں کے دوران پی ٹی آئی نے رب ذوالجلال کی مدد اور نصرت کے ساتھ عوامی حقوق کے تحفظ کی لازوال جدوجہد کی اور آج بھی پارٹی کارکنان اپنے قائد کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں، اقبال کے تصورات اور مملکت خداداد پاکستان کے حوالے سے قائداعظم کا ویژن روزِ اول سے ہماری پرامن سیاسی جدوجہد کی بنیاد ہے انصاف، انسانیت اور خودداری کے آفاقی ایجنڈے کے ساتھ شروع کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں