ق*دوران ڈیوٹی وفات پانے والے کنڈکٹر گارڈ مزمل خان کے گھر ریلوے افسران کی تعزیت

ی*ریلوے افسران نے سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر تعزیت کی

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) دوران ڈیوٹی وفات پانے والے کنڈکٹر گارڈ مزمل خان کے گھر جاکر ریلوے افسران نے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی خصوصی ہدایت پر ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر اور ڈویڑنل پرسانل آفیسر سید محمد علی ذیشان زیدی دوران ڈیوٹی ملت ایکسپریس میں وفات پانے والے کنڈکٹر گارڈ کے گھر تعزیت کیلئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر فیصل آباد طارق نزیر کے علاوہ دیگر سٹاف بھی افسران کے ہمراہ موجود تھا۔ سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کی جانب سے مرحوم کی فیملی کی مالی امداد بھی کی گئی۔ افسران نے مرحوم کی اچانک وفات کے حوالے سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افسران نے مرحوم کے بچوں کو پیار بھی کیا۔

واضح رہے وفات پانے والے کنڈکٹر گارڈ ملت ایکسپریس ٹرین میں فیصل آباد سے خانپور تک ڈیوٹی پر مامور تھے جو دوران سفر طبیعت خراب ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔ اس کے علاوہ سی ای او پاکستان ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ محکمے کا ہر ملازم ریلوے کو رواں دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے اور محکمے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے تاہم پرائم منسٹر پیکج کے تحت مرحوم کے ایک بچے کو ریلوے میں نوکری دی جائے گی۔ موجود سی ای او پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں مرحوم کی پینشن اور دیگر معاملات کو بھی حکومتی پالیسی کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں