پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن کے تحت سی اینڈ ڈبلیو کے نجی کنٹریکٹر زکو انتباہی نوٹس جاری ،آپریشن کاآغاز
ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے 7 دن کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے‘سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
منگل 30 اپریل 2024 14:46
(جاری ہے)
سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹائروں کو جلانے سے پیدا ہونے والی سیاہ راکھ کی برسات کے خاتمے کیلئے بھی گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے جبکہ ٹائروں کو پگھلانے سے زہریلے دھوئیں اور کیمیائی تعفن پھیلانے میں ملوث درجنوں فیکٹریاں سیل کردی گئیں ہیں۔لاہور، شیخوپورہ اور مرید کے سمیت مختلف شہروں میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائیاں کیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائر پگھلانے سے سیاہ کیمیائی لیس دار مادہ پیدا ہوتا ہے جو سانس کے راستے پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے اور کینسر سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں پیدا کرتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ای پی اے نے پائیرولیسیس پیدا کرنے والے پلانٹس بند کرادئیے ہیں اورکارروائی کا دائرہ مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے نوجوان، بزرگ ورکرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔پائیرولیسس پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے ورکرز کو کوئی حفاظتی سامان مہیا نہیں جس سے وہ مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے لوگ دمے، سانس اور پھیپھڑوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔سینئر وزیر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ 400 سے 800 درجہ حرارت پر ٹائر اور دیگر نامیاتی اجزاء جلانے سے انتہائی زہریلی گیس 'کاربن مونو آکسائیڈ' پھیلتی ہے، یہ فیکٹریاں فضا میں موت پھیلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے جو بچوں سمیت شہریوں کے زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ سینئر وزیرنے کہا کہ محمود بوٹی پرواقع 4 پلانٹس اور شیخوپورہ میں شیخ ماجد پائرولیسس پلانٹ،افتاب شاہ گیلانی پائرولیسس پلانٹ،شیخ عامر پائرولیسس پلانٹ،زین رفاقت پائرولیسس پلانٹ،اے ایچ یو پائرولیسس پلانٹ،وقاص، نعیم پائرولیسس پلانٹ،دانش پائرولیسس پلانٹ،عامر پائرولیسس پلانٹ،شعیب پائرولیسس پلانٹ،علی پائرولیسس پلانٹ اور بہادرپائرولیسس پلانٹ کومنہدم کرکے بجلی کے کنکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024منظور کر لیا
صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت پر متفقہ تعزیتی ریفرنس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
مریم نواز کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں سکول کی چھت گرنے سے کمسن طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بارے جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب سے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اے ایس پی منتخب ہونے والی سمعیہ سلیم کی ملاقات
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات جاری
لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ڈی آئی جی ..
محکمہ جنگلی حیات کی ایشین کوئل پر دلچسپ معلوماتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون