عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات

بدھ 17 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے غریب دوست اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ عوام کی حقیقی نمائندہ ہیں، غریب عوام کے لئے روٹی16 اور نان20 روپے گزشتہ دور میں ایک خواب ہی تھا، مہنگائی کے اس دور میں اپنے عوام کو ریلیف دینا ہی مریم نواز کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب صرف اعلان نہیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروانا بھی جانتی ہیں، صوبہ بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نافذالعمل ہے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عوام قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کروائیں۔صوبائی وزیر معدنیات نے مزید کہا کہ وزیراعلی شکایت سیل نمبر 080002345 پر کسی بھی وقت کال کر کے زائد قیمت وصولی کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے، عوام کی مدد سے ہی اس عوامی بہبود کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن ہے، قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ہے،تنور مالکان کو اس فیصلے کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں