لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 12:03

لاہور، مال روڈ کو  بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے   نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور میں مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیلئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات جن میں کینٹ، ظفر علی، کینال روڈ، گورنر ہائوس، استنبول چوک سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو مال روڈ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوںنے ٹریفک وارڈن کو بریف کیاکہ ہیلمٹ کی پاسداری کے حوالے سے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہیلمٹ سوار کو حادثات سے بچائو کے ساتھ ساتھ انکی آنکھ، ناک، کان کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنوں کے تحفظ کیلئے ہیلمٹ لازمی پہنیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں