ہائیکورٹ کاڈپٹی کمشنرکو پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنیکی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان،موچی گیٹ اور مغلپورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواستیںڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کے رہنما ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر درخواست گزار وںکو سن کر ان کی زیر التوا ء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،عدالت کا درخواست گزار وں کو آج جمعہ کے روز ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں