ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ’’تقریبات یوم اقبال‘‘

جمعرات 18 اپریل 2024 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ’’تقریبات یوم اقبال‘‘ کے سلسلے میںایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض ڈاکٹر ماریہ امین اور پروفیسر لطیف نظامی نے انجام دیے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںشہزادی کرن نے اول‘ فریحہ عارف نے دوئم اور نور فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حفصہ عامر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد انس نے اول‘ غلام قادر ساقی نے دوئم اور محمد مظہر مسعود قریشی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مرزا شاہ زیب علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں