لاہورہائیکورٹ کاڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 18 اپریل 2024 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان،موچی گیٹ اور مغلپورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواستیںڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کے رہنما ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر درخواست گزار وںکو سن کر ان کی زیر التوا ء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،عدالت کا درخواست گزار وں کو آج جمعہ کے روز ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں