مولانا احمد میاں حمادی کا انتقال محاذ ختم نبوت کا بہت بڑا نقصان ہی:مولاناعزیز الرحمن ثانی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا احمد میاں حمادی کا انتقال دینی حلقوں کے لیے بہت بڑا خلا ہے۔ آپ نے اپنی زندگی تحفظ ختم نبوت، دفاعِ ناموس رسالت اور قادیانی فتنے کے تعاقب کے لیے وقف کر دی تھی، خصوصاً گوہر شاہی فتنے کو جس طرح لگام ڈالی وہ آپ کا طرہٴ امتیاز ہے۔ آپ اپنے سینے میں امت کے لیے بے چین دل رکھتے تھے، صبح و شام اہلِ ایمان کے لیے فکر مند رہتے تھے اور اپنی تمام تر توانائیاں ایمان کش فتنوں کی سرکوبی میں صرف کر دیتے تھے۔

آپ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے سندھ بھر میں قادیانی فتنے کا بھرپور مقابلہ کیا اور عدالتی و قانونی محاذ پر بارہا اسے شکست فاش دی۔ امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعوے ریاض احمد گوہر شاہی کو آپ ہی نے بے نقاب کیا اور قانونی جنگ لڑ کر اسے شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

آپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکز رہنما مولاناعزیز الرحمن ثانی، قاری علیم الدین شاکر۔

پیررضوان نفیس۔مولاناعبدالنعیم۔مولانااشرف گجر۔ڈاکٹر عبدالواحد قریشی۔مولاناخالد محمودو دیگر مولانا حمادی کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں