ڈی جی والڈ سٹی سے دو مئی تک تحریری جواب طلب

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی تعیناتی، توسیع اور ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈی جی والڈ سٹی سے دو مئی تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی کی تقرری میں بار بارتوسیع کرنے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی،عدالت نے وکلاء کو معاونت کے کیے طلب کر لیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ ڈی جی والڈ سٹی کو ریٹائرمنٹ کے بعد تعینات کرنا خلاف قانون ہے، والڈ سٹی کے اندر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، عدالت ڈی جی کی تعیناتی کالعدم قرار دے، والڈ سٹی کے اندر جاری غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں