کیسوں کے ریکارڈ کی گمشدگی: 2 کلرکوں کی ایک ایک سال سروس ضبط

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دو کلرکوں صفدر علی شاہ اور کاشف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ محکمے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائیگا، نااہلی کا ثبوت دینے والے ملازمین کی محکمہ میں ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں