سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت پرائڈ پروگرام پر جائزہ اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت پرائڈ پروگرام پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ورلڈ بنک کے تحت جاری پرائڈ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ پرائڈ پروگرام ورلڈ بنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

پروگرام میں فنڈڈاور نان فنڈ ڈ پروجیکٹس شامل ہیں۔ پروگرام شیڈول 4 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ریونیو ٹیکسیشن، سیٹلمنٹ ریہیبلیٹیشن،کنسولیڈیشن، لینڈ پرائیوٹائزیشن، لینڈ مینجمنٹ سسٹم اور آئی ٹی انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے پرائڈ پروگرام ٹیم کو متعلقہ محکموں سے میٹنگ کی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے سیکرٹری شفقت اللہ مشتاق کو پرائڈ ٹیم کو تمام تر معاونت فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائڈ پروگرام کا بنیادی مقصد ریونیو میں اضافہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے ٹیم کو رواں سال کے اختتام تک اہداف مکمل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو میں تمام شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔ ٹیکس کولیکشن اور پراپرٹی کی ویلیو ایشن پر اصلاحات جاری ہیں۔آڈٹ سسٹم کو مزید شفاف اور موثر بنا رہے ہیں۔ ای رجسٹریشن کا پراجیکٹ پنجاب میں فنکشنل ہے۔سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور اینڈ سورس کو سہولت بنیادی ترجیح ہے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ورلڈ بنک ٹیم کو تمام تر معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں