ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں طلبہ کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ''تقریبات یوم اقبال'' کے سلسلے میںایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبال ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںشہزادی کرن نے اول' فریحہ عارف نے دوئم اور نور فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حفصہ عامر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

اسی طرح طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد انس نے اول' غلام قادر ساقی نے دوئم اور محمد مظہر مسعود قریشی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ مرزا شاہ زیب علی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں