د*ایل ڈی اے کا اپنا خزانہ بھرنے کیلئے عوام پر جرمانہ بم گرانے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 22:25

jلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور کے ترقیاتی ادارے (ایل ڈی اے )نے اپنا خزانہ بھرنے کے لیے عوام پر جرمانہ بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے نے شہر بھر میں واقع غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی لسٹوں کی تیاری کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ شہر بھر میں واقع وہ تمام عمارتیں جن میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں انہیں رجسٹری ریٹ پر مختلف شرح سے جرمانے کیے جائیں گے سب سے کم جرامنہ 5مرلہ کی پراپرٹی کو کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں