ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

اب پی ایس او، ریلوے کی آئل سپلائی فسیلیٹی کے اندر فیول کی فراہمی یقینی بنائیگا‘ سی ای او عامر بلوچ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا،اب پی ایس او، ریلوے کی آئل سپلائی فسیلیٹی کے اندر فیول کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ پی ایس او کے پاس فیول مینجمنٹ کا جدید ترین نظام موجود ہے جس سے اب ریلوے بھی استفادہ کرے گا، معاہدے سے ریلوے کے تیل سپلائی والے مراکز اوگرا کے معیار کے مطابق اپ گریڈ ہو جائیں گے۔

تیل سپلائی مراکز کی انشورنس بھی ہو گی اور یہاں دنیا کا بہترین فائر فائٹنگ نظام بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں یہ سسٹم لگایا جا رہا ہے، جلد ہی دیگر چھ سائٹس پر بھی کام شروع ہو جائے گا، اس سسٹم سے ریلوے کے مالی وسائل کی بچت ہوگی اور فیول کے ضیاع کو روکا جا سکے گا، سسٹم سے فیول چوری کا امکان ختم ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں