اغواء ہونے والے 66سالہ بزرگ کی بی آر بی نہر سے لاش برآمد

محمد احمد شاد باغ کا رہائشی تھا جس کے اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا ‘ پولیس

جمعرات 2 مئی 2024 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) باٹا پور ، نتھوکی گائوں بی آر بی نہر سے بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 66سالہ بزرگ شہری کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی جو شاد باغ کا رہائشی تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ شاد باغ میں محمد احمد کے اغوا ء کا پرچہ بھی درج تھا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیاجبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں