رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:18

رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ہسپتال میں کام کرنے والی نرس پر نوجوان نے چھریوں سے حملہ کردیا ۔پولیس کے مطابق رشتے سے انکار پر لڑکے نے منگیتر کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کاہنہ ہسپتال ڈیوٹی سے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے حملہ کیا۔22سالہ لڑکی ہما کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے منگنی ٹوٹنے کے رنج پر لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا۔پولیس نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں