لاہور سمیت پنجاب کے بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا امکان

اتوار 28 اپریل 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اوروسطی علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی ، وسطی پنجاب میں آندھی،جھکڑ چلنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش بھکر 16، نور پور تھل 11 ،سرگودھا10ملی میٹر ، جوہرآباد9، منڈی بہائوالدین8، گجرات 07، گوجرانوالہ 03، سیالکوٹ اور فیصل آباد و جھنگ01( ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت22 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب30 فی صد رہا۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح62 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوںذکی فارمز 76،سی ای آر پی آفس82، فیز 8 ایوی گرین76، سید مراتب علی روڈ61 ،بریڈ اینڈ بائونڈ 72، ریونیوسوسائٹی 70،یو ایس قونصلیٹ 95،فیز 8ڈی ایچ اے97 اور پا کستان انجینئرنگ سر وسز میں76 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں