ؒ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد، سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کی عمر 57 برس، پسماندگان میں اہلیہ اور 03 بیٹے شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سیکرٹری ہوم نور الامین مینگل، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پیز انوسٹی اینڈ آپریشنز ونگ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر محمد ارشد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر محمد ارشد کی فرض کی راہ میں بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر محمد ارشد نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا، سب انسپکٹر محمد ارشد کی عمر 57 برس تھی، پسماندگان میں اہلیہ اور 03 بیٹے شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، مکمل تعاون کا یقین دلایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور پولیس کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد جیسے 16 سو سے زائد شہداء اور 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے، شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اور غازیوں کی جلد از جلد بحالی اور بہترین علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں