پراسیکیوٹرز کو اعلی خطوط پر پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پراسیکیوٹرجنرل پنجاب

پیر 29 اپریل 2024 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹرز کو اعلی خطوط پر پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور محکمہ پنجاب پراسیکیوشن کو بین الاقوامی خطوط پر استوار کرنے کیلئے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران شریک مختلف یورپی ممالک کے ماہرین کو پبلک پراسیکیوٹرز کیلئے قانونی اور جدید فرانزک سائنس کے موضوعات پر ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کیلئے قائل کیا گیا - انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب پراسیکیوٹرز کے رواں سال کے جسٹس سیکٹر کے پروگرام میں 25 کی بجائے 50 پراسیکیوٹرز کو اعلی خطوط پر پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کا موقع میسر آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں