ضلعی انتظامیہ لاہور کی روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،18 افراد گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ لاہورنے کارروائیاں کرتے ہوئے روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کی خلاف ورزی پر 18 افراد کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور میں 1190مقامات کی چیکنگ کی گئی 1122 مقامات پر سستی روٹی دستیاب پائی گئی جبکہ 68 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 25 مقدمات درج اور 18 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 60 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنے کہاکہ روٹی و نان کی قیمتوں اور وزن کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے نان و روٹی کی قیمتوں سے متعلق نمایاں جگہ پر فلیکسز بھی لگوائی جا رہی ہیں شہری روٹی و نان قیمت کی شکایت کے لئے وزیر اعلی پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں