ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کا بہاولپور بورسٹل جیل اور سینٹرل جیل کا چانک دورہ

بورسٹل جیل میں 18سال سے کم عمر قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ ،فنی تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے احکامات سینٹرل جیل میں قائم ہسپتال کا معائنہ ،ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی،کچن اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل نے بہاولپور بورسٹل جیل اور سینٹرل جیل کا چانک دورہ کیا ۔ ہوم سیکرٹری نے بورسٹل جیل میں 18سال سے کم عمر قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔بورسٹل جیل بہاولپور میں فنی تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ سینٹرل جیل میں قائم ہسپتال کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ۔

ڈی آئی جی شوکت فیروز اور سپریٹنڈنٹ امتیاز بھلی نے سینٹرل جیل میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی ۔ ہوم سیکرٹری نے سینٹرل جیل میں بنائے جانے والے کارپٹ میں اعلی کوالٹی کا رامٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی کوالٹی سلک کارپٹ بنانے میں عمدہ اون کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل کے کچھ حصوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے جیلوں میں کچن اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ سینٹرل جیل بہاولپور میں قائم ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں اور دوسرے قیدیوں سے خیریت دریافت کی ۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل میں قیدیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے بورسٹل جیل بہاولپور میں تعلیم کا معیار اور سکول سسٹم کو مزید آپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں