لاہور ،گزشتہ رات ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 1 مئی 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) شہر لاہور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بارش سے شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی شہر لاہور کے ایئر کوالٹی اینڈیکس کی شرح 75ریکارڈ ہونے سے شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 19ویں نمبر پر آ گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بارش سے دوپہر میں گرمی اور رات کے اوقات میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا رہا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں