ٴْ وزیر اعظم بتائیں عوام کو تین سو مفت بجلی کے یونٹس دینے کے وعدہ کا کیا ہوا جاویدقصوری

ذ* عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ،حکمرانوں نے خوشیاں چھین لی ہیں

اتوار 12 مئی 2024 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صاحب اقتدار لوگوں سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ عوام کو تین سو یونٹس بجلی مفت دینے کے وعدے کا کیا ہوا۔ شہباز حکومت کے سارے کام دکھاوئے کی حد تک محدود ہیں۔الیکشن سے قبل لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے گے تھے ۔پی ڈی ایم ٹو کی حکومت آئی ایم ایف کے پیکیج کے حصول کیلئے اس کے پاوں پڑ چکی ہے ۔

حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات کو پورا کرنے لئے پوری قوم کی آزادی، خودمختاری اور وقار کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران، سرکاری عوامی نمائندوں ، حکومتی وزرا اور مشیروں کو دی جانے والی اربوں روپے کی مراعات واپس لی جائے ۔

(جاری ہے)

غریب ملک کا خزانہ اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

کفایت شعاری اختیار کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ عناصر سے نجات حاصل نہیں کر لی جاتی اس وقت تک ملک کے اندر خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی نہیں آسکتی ۔ان ظالموں نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں ۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان حال ہر شخص حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکا ہے ۔ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے سے سالانہ شرح 32.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے،ملک میں مہنگائی کا سیلاب سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، حکومت قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوگئی، حکومت کی نااہلی اور متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی و کرپشن سے اشیا خورونوش عام آدمی کی پہنچ سے باہر وہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے، ناجائز منافغ خوروں نے ناقص اشیا کی قیمتیں بھی اول درجے سے زائد کر رکھی ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً ٖغیر فعال ہیں جب تک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا اس وقت تک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ سچ ثابت نہیں ہو سکتا۔

محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آرہی ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ ، مسلم لیگ پنجاب اور پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے جواب دہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں