محکمہ ثقافت پنجاب کا کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان

گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں توکینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا

اتوار 6 جنوری 2019 11:20

محکمہ ثقافت پنجاب کا کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ھیٹر ایڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم دولہ کا کہنا تھا کہ شکیراسے رابطہ کرکے ان کو پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرنے کی ذمہ داری ایک اہم شخص کو سونپی گئی ہے ۔اگربین الاقومی شہرت یافتہ گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں توکینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا میوزک کنسرٹ کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسرحاصل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں