بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی جانے کا سوچ رہے ہیں

پیر 21 جنوری 2019 15:07

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کی پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) بھارت کے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ٹی سیریز کے پنجابی گلوکار گرو رندھاوا کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے اور بھارتی پنجاب کے نوجوان سنگر نے بالی ووڈ کے نامور گلوکار ہنی سنگھ اور بادشاہ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گرو رندھاوا نے بالی ووڈ میں ہائی ریٹڈ گبرو، بن جا تو میری رانی اور سوٹ سوٹ جیسے گانوں سے مقبولیت حاصل کی جبکہ انہیں اپنے مشہور گانے ’’لگ دی لاہور دی ‘‘کی وجہ سے پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت ملی۔

ایک انٹریو میں گلوکار گرو رندھاوا سے ان کے گانے ’’لاہور دی ‘‘سے متعلق سوال پوچھا گیا کیا آپ کبھی لاہور گئے ہیں، جس پر نوجوان سنگر نے جواب دیا کہ نہیں کبھی گئے تو نہیں البتہ اگر وہاں سے بلایا گیا تو ضرور جائیں گے، جبکہ وہ تو خود اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہے ہیں جس میں لاہور کا تو پتہ نہیں البتہ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی ضرور جائیں گے۔

(جاری ہے)

گرو رندھاوا نے کہا کہ موسیقی کے ذریعے ہم دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاسکتے ہیں اور اس سے ہماری درمیان کی دوریاں ختم ہوسکتی ہیں کیوں کہ موسیقی براہ راست دل کو چھوتی ہے اور اس میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ کس جگہ سے گایا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں