ٹی وی اور فلم کا لاہور سے ختم ہو جانا تشویش کا باعث ہے‘ اسلم شیخ

سینئرز کو لاہور میں شوبز کی سر گرمیوں کو شروع کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 13:13

ٹی وی اور فلم کا لاہور سے ختم ہو جانا تشویش کا باعث ہے‘ اسلم شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ لاہور ٹی وی اور فلم کا مرکز تھا لیکن دونوں کا یہاں سے ختم ہو جانا تشویش کا باعث ہے ، لاہور کو دوبارہ سر گرمیوں کامرکز بنانے کے لئے عملی تگ ودو شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اسلم شیخ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ ٹی وی اور فلم کا مرکز مزید ترقی کرتا لیکن بد قسمتی سے اس کی جڑوں کو ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں ۔

فن اور ادب لاہور کی پہچان ہے اور یہاں ہونے والی سر گرمیوں کے اثرات پورے ملک تک پھیلتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے لاہور میں بڑا کام کیا ہے او رمیری خواہش ہے کہ یہاں دوبارہ شوبز سر گرمیوں کو عروج ملے اور میں لاہور آکر کام کروں ۔فلم اور ٹی وی کے سینئرز کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے اورلاہور میں دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں