اداکار رضوان واسطی کی 10ویں،دانشوراشبیرحسن اخترکی 14ویں برسی (آج )منائی جائیگی

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سینئر اداکار رضوان واسطی کی 10ویں اورناموردانشوراورصحافی شبیرحسن اخترکی 14ویں برسی آج ( اتوار) کومنائی جائے گی ۔سینئر اداکاررضوان واسطی 1937 کولاہو ر میں پیداہوئے ۔انہوں نے فنی کیریئر کاآغا ز ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد ازاں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے لگے۔حقیقی زندگی میں ان کی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی نے بھی ان کے ہمراہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں بیوی کا کرداراداکیا ۔

ان کی بیٹی لیلیٰ واسطی نے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔سینئر اداکار رضوان واسطی 24جنوری 2011 کو انتقال کر گئے تھے۔ ناموردانشوروسینئر صحافی شبیرحسن اختر یکم ستمبر1928 کو جام پورمیں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کے والد کیفی جام پوری کاشمارنامورشعرا ء میں ہوتاتھا۔شبیرحسن اخترنے جام پورسے میٹرک کیا ،1956 میں بی اے اور1962 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردوکیا۔

شبیرحسن اخترنے 1961 سے 1990 تک روزنامہ امروزمیں نیوزایڈیٹراورمیگزین انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔امروزکی بندش کے بعد وہ سرائیکی ریسرچ سنٹرسے وابستہ ہوئے اورتحقیقی کام بھی کیا۔ان کی 4کتابیں شائع ہوئیں جن میں ملتان اردوکی جنم بھومی قابل ذکرہے۔شبیرحسن اختر24جنوری 2007 میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں