لاہورآرٹس کونسل الحمرا میں رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی رقص کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ثقافتی رقص کا انعقادکیا گیا۔ترجمان الحمرا کے مطابق منعقدہ تقریب الحمرا اور شاکر علی میوزیم کی مشترکہ پیش کش تھی۔صوفیانہ،کلاسیکی و فوک رقص پر آرٹسٹوں نے دلپذیر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمرا طارق علی بسرا نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آرٹ پرفارم کرنے والوں اور آرٹ دیکھنے والے کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، عوام اپنی تہذیب و ثقافت کو دیکھنا پسند کرتی ہے،جھومر، گدا، لڈی، بھنگڑا، کتھک ہماری روایات کا عکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فن کا یہ اظہار معاشرتی اقدار سے محبت کا بیان ہوتا ہے۔انٹرنیشنل ڈانس ڈے کے موقع پر افریقی جنگل ڈانس پر شائقین نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔آرٹسٹوں نے اس میدان کے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراطارق علی بسرا اور نامور آرٹسٹ راشد محمود نے پروگرام کے آخر میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹوں میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں