پاکستا ن کو ایشیا کپ کے انعقاد کی میزبانی ملنا پی سی بی کی کامیاب لابنگ کا نتیجہ ہے ،صاد ق محمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو ایشیا کپ کے انعقاد کی میزبانی ملنا پی سی بی کی کامیاب لابنگ کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ اس فیصلہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں مزید ہموار ہوں گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں صادق محمد کا کہنا تھا کہ آئندہ ایشیا کپ ستمبر 2020 میں ورلڈ ٹی 20 سے قبل کھیلا جائے گا اور اس کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔

10برس میں پہلی بار پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے جو کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کی کوششوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کر کریں گی اور ایک ٹورنامنٹ 50 اوورز اور اگلا 20 اوورز کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بہتر نہیں ہوتے اور بھارت بھی 2020 میں پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ صادق محمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیتے ہوئے میچز ہارے تاہم اب انہیں اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں