نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کاپہلا روز، بلوچستان اور سندھ فاتح
خرم شہزاد کے شاندار سپر اوور نے بلوچستان کو خیبرپختونخوا کے خلاف کامیابی دلادی
پیر 14 اکتوبر 2019 15:08
(جاری ہے)
ہدف کے تعاقب میں62 کے مجموعی اسکور پرخیبرپختونخوا کے 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تاہم اعتزاز حبیب خان کی49 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز خیبرپختونخوا کو میچ میں واپس لے آئی۔
مڈل آرڈر بیٹسمین کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اختتامی اوورز میں مہران ابراہیم کے 39 قیمتی رنز کی بدولت خیبرپختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناکرمیچ ٹائی کردیا۔ بلوچستان کے تاج ولی اور ابتسام شیخ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ اسکور برابر ہونے کے باعث میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کیا گیا۔ سپر اوور میں خیبرپختونخوا کے بلے باز بلوچستان کے میڈیم پیسر خرم شہزادکی باوٴلنگ کے سامنے بے بس دیکھائی دئیے اور 6 گیندوں پر صرف 6 رنز ہی بناسکے۔ جواب میں بلوچستان نے اوور کی پانچویں گیند پربغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی جانب سے جاہدعلی نے ناقابل شکست 70اورعماد عالم نے دھواں دھار 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سنٹرل پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ محمد اخلاق نے 31 گیندوں پر3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ عثمان صلاح الدین 41 رنز بنا کر سنٹرل پنجاب کی جانب سے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کی جانب سے محمد سمیع،غلام مدثر اورحسان خان نے1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سندھ نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ اوپنرز جاہد علی اور عماد عالم کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جاہد علی 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عماد عالم نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ دونوں اوپنرز نے میچ میں مشترکہ طور پر 18 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ رضا علی ڈار نے حاصل کی۔
ایونٹ میں پیر کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار