وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 24 جنوری 2020 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بنگلہ دیش کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کے ذریعے جیت اپنے نام کی۔ شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا-انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کے ہر شعبہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔شائقین کرکٹ پرامن اور شاندار ماحول میں میچ سے محظوظ ہوئے۔ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے آئندہ میچوں میںبھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں