عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی

پیر 6 جولائی 2020 21:43

عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 13 جولائی کونیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کر دی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں