موجودہ بورڈ سے جاب مانگی ہے نہ کبھی مانگوں گا،ٹرانسکرپٹ کے حوالے سے میرا موقف درست ثابت ہوا ہے‘سلیم ملک

اگر پی سی بی نے معاملات درست نہ کیے تو پھر ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے‘سابق کپتان کی پریس کانفرنس

منگل 27 اکتوبر 2020 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہاہے کہ موجودہ بورڈ سے جاب مانگی ہے نہ کبھی مانگوں گا،ٹرانسکرپٹ کے حوالے سے میرا موقف درست ثابت ہوا ہے،لاہور میں آزاد ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر)فضل میراں چوہان کے فیصلے پر اپنے وکیل سعود چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم ملک کا نے کہاکہ بورڈ فیصلے کو درست انداز میں بتانے کے بجائے گھما پھرا کر بات کررہا ہے۔

اپیل میں ہمارا موقف تھا کہ آئی سی سی ٹرانسکرپٹ جس کی بنیاد پر بورڈ ہمارے معاملے کو حل نہیں کررہا،یہ ٹرانسکرپٹ بے بنیاد ہے۔اس فیصلے میں یہ موقف جج صاحب نے تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسوسی ایٹ ممبرز ممالک کی جانب سے جاب کی آفرز ہیں۔بورڈ کے علم میں یہ آفرز لائوں گا، پھر دیکھوں گا کہ بورڈ کیا جواب دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے رویے میں بہتری لانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے آٹھ دس لوگ میرے دور والے جو بورڈ میں ملازمت کررہے ہیں کیا انہوں نے بورڈ کو کریکٹر سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے۔

میرا کیا رویہ غلط ہے،میں اپنا حق چاہتا ہوں کہ دوسروں کی طرح مجھے بھی روزگار کمانے کا دنیا میں موقع ملنا چاہیے۔کیا بورڈ یہ چایتا ہے کہ میں انہیں پولیس کی طرف سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لاکر دوں سلیم ملک نے واضح کیا کہ اگر پی سی بی نے معاملات درست نہ کیے تو پھر ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے۔ اس موقع پر سلیم ملک کے وکیل کا کہنا تھا کہ سلیم ملک پر کبھی تاحیات بین نہیں لگا۔اس حوالے سے ہرجگہ غلط لکھا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں