صوبائی وزیر کھیل نے شاہ کوٹ میں سپورٹس جمنازیم ، ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم وبانڈری وال کا افتتاح کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے شاہ کوٹ سٹی ننکانہ صاحب میں سپورٹس جمنازیم ، نتھووالا شاہ کوٹ میں ملٹی پرپز سپورٹس سٹیڈیم اور اس کی بائونڈری وال کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرکھیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار دیہاتوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں، جس طرح کی سہولیات پنجاب کے بڑے شہروں میں میسر ہیں ،اسی طرح کی سہولیات پنجاب کے دیہاتوں میں بھی نظرآئیں گی۔

صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 300سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سہولیات تعمیر کررہے ہیں،جن میں 100نئے سپورٹس کمپلیکس تیار اور200کو بحال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سے ٹریننگ کروائیں گے اور بہترین کھلاڑیوں کو بیرونی ممالک بھی بھجوائیں گے تاکہ ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے شاہ کوٹ جمنازیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کمپلیکس و سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس انفراسٹرکچر کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو سپورٹس سہولیات ان کے گھروں کے قریب میسر آسکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے نئے تعمیر ہونیوالے منصوبوں بارے بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں