لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 22 مئی 2019 12:53

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ2 سی3روزکے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعرات خیبرپختونخوا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظرآباد 44 ، جیکب آباد، دادو، پڈعیدن، موہنجوداڑو، حیدرآباد، چھور،سکھر، روہڑی، مٹھی اور رحیم یارخان میں43 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ لاہورمیں 42 ،فیصل آباد و سرگودھا40 ،ملتان39 ، اسلام آباد اور کراچی37 ، پشاور 38اور کوئٹہ میں 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں