لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 جون 2017 22:07

لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس ناکے پر حملہ، ایک اہلکار شہید
لکی مروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون2017ء) لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس ناکے پر حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس ناکے پر موجود اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے ناکے پر موجود اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں