25 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ‘

ملکی قیادت چننے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے ،ایم ایم اے صوبے کیساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ، عوام کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے،مولانا فضل الرحمان

پیر 9 جولائی 2018 23:40

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 25 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ‘ ملکی قیادت چننے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے ‘عوام کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے‘ ماضی میں تلواروںسے جنگی لڑی جاتی تھی تاہم آج ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جاری ہے ‘ آج ووٹ کی پرچی کو تلوار کی حیثیت حاصل ہے ‘ عوام اس تلوار سے باطل قوتوں کا خاتمہ کرد۔

ان خیالات کا ااظہار انہوں نے پیر کے روز تجوڑی لکی مروت میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایم ایم اے صوبے کے ساتھ ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائے گی ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جو ملک میں مغربی تہذیب لانا چاہتی ہیں‘ پاکستان میں یہودیوں اور مغربی تہذیب کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اقلیت میںہونے کے باوجود ختم نبوت کے معاملے پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘ راجہ ظفر الحق رپورٹ میں پی ٹی آئی کا شفقت محمود چور نکلا ‘ شفقت محمود نے اعتراف کیا کہ یہ انہوں نے عمران خان کہنے پر کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ختم نبوت پر حملے کی مجرم پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کرینگے ‘ پی ٹی آئی ختم نبوت اور قادیانیوں کے قانون میں ترمیم کی مجرم ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے قوم کی بیٹیوں کو ڈی چوک پر نچایا ہے ‘ بے حیائی عام کی‘ پی ٹی آئی کاپر چم ہمارے لئے ایک طعنہ ہے اسلئے اسے گھروں سے ہٹادیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کے خوش کن نعروں سے دھوکہ نہ کھائیں اور اپنا قیمتی ووٹ کو سوچ سمجھ کر استعمال کریں‘باطل قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں