لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے،سرچ آپریشن جاری

جمعرات 22 فروری 2024 20:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فرار ہونے والے حملوں آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بھائی، اس کی بیوی، 2 بیٹوں، ایک شادی شدہ بیٹی اور اس کا بیٹا شامل تھے جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی، بیٹی اور 2 بیٹوں کو بھی قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں