لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ،2اہلکار شہید

وزیراعلی کی مذمت، پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 7 مارچ 2024 21:05

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار وںپر دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار موقعے پر شہید ہوگیا جبکہ دوسرا ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں