لالہ موسی، شارع عام واگزارکرانے والی سرکاری ٹیم پر فائرنگ اور پتھراؤ

اتوار 12 جولائی 2020 20:10

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ٹانڈہ کے نواحی گاؤں کری شریف میں راستے کی نشاندہی پر سرکاری عملہ پر فائرنگ اور پتھروں سے حملہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دو فریقین سید برادران جن میں سید فقیر حسین شاہ اور سید ین،سیدصفدر حسین شاہ وغیرہ کے درمیان گلی کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کو حل کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور رینو آفیسر موقع پر پہنچے تو فریقین کو سمجھانے کے بعد جب راستہ کی پیمائش شروع کی تو مذکورہ فریق جس نے راستہ پر قبضہ کیا ہوتھا اسحلہ سے لیس للکارتے ہوئے آگئے اور آتشین اسحلہ سے فائرنگ شروع کر دی اور عملہ پر بھی پتھرائو شروع کر دیا خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا، عملہ نے بھاگ کر جان بچائی۔

تھانہ ٹانڈہ پولیس نے کرداور حلقہ ٹانڈہ نصراللہ خان کی درخواست پر آٹھ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں رضا حیدر، وسیم شاہ، نصینب الحسن، یاسین علی حیدر شاہ، غلام سیدین، بلا ل شامل ہیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں