ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ

منگل 25 ستمبر 2018 23:45

لالہ موسیٰ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک غضنفر علی اعوان نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، بھارت کی طرف سے برساتی پانی میں بہہ کر آنیوالے بارودی مواد پھٹنے سے زخمی ہونیوالے شہری کی عیادت کی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ ٹانڈہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی امین کچھ روز پہلے بارودی مواد پھٹنے سے زخمی ہوا جسکا پائوں کٹ کیا گیاتھا تاہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریض کو آپریشن سمیت علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک غضنفر علی اعوان نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج مریضوں ، انکے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں