ضلع گجرات میں کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 105ہوگئی

اتوار 18 اپریل 2021 18:25

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) ضلع گجرات میں کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 105ہوگئی۔ 24گھنٹے میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی کرونا وارڈ سے 3کنفرم مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں اس وقت 91مریض زیر علاج ہیں ان میں 33کنفرم، 58مشتبہ مریض شامل ہیں۔ فوکل پرسن و ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بتایا ہے کہ ضلع میں 106866افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں 5906پازیٹو کیسز میں سے 5465صحت یاب ہو گئے ہیں 300افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں