لالہ موسیٰ،پرائس مجسٹریٹس کے لئے بنیادی قوانین اور اختیارات کے حوالے سے آگاہی کے لئے ٹریننگ کا اہتمام

منگل 28 جون 2022 00:03

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کے لئے بنیادی قوانین اور اختیارات کے حوالے سے آگاہی کے لئے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی ا و انڈسٹری ڈاکٹر محمد اکرام اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر محمد کاشف مرزا ایڈوکیٹ نے بنیادی قوانین بارے آگاہی فراہم کی۔ٹریننگ سیشن کے دوران پرائس مجسٹریٹس کو گرا ں فروشی و مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے قانون کے مطابق انسپکشن، قصور وار پائے جانے والے افراد کے خلاف سمری ٹرائل، اندراج مقدمات، جرمانہ عائد کئے جانے کے حوالے سے بنیادی قوانین سے متعلق آگاہ کیا گیا۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں