حاضر دماغی سے موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے 8ویں جماعت کے کمسن طالبعلم کے اعزاز میں ڈی پی او آفس گجرات میں خصوصی تقریب کاانعقاد

جمعرات 11 اگست 2022 22:02

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ڈی پی او گجرات حافظ عطاء الرحمٰن نے چند روز قبل بہادر ی اور حاضر دماغی سے موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے والے 8ویں جماعت کے کمسن طالبعلم احمد علی کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں اسکے والد، بھائیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او حافظ عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ایسے بہادر ،نڈر بچے ہی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں جس نے کمال مہارت سے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر دوسرے بچوں اور بڑوں کیلئے مثال قائم کر دی۔

اْمید ہے علی احمد مستقبل میں بھی وطن عزیز کا مزید نام روشن کریگا۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کوپنجاب پولیس کی جانب سے تخائف بطور انعام پیش کئے اور شاباش بھی دی ۔بہادر طالبعلم علی احمد نے کہا کہ وہ پڑھ لکھ کر پنجاب پولیس میں بطور آفیسر بھرتی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں