ڈپٹی کمشنر نے تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ میں آئی ڈیپارٹمنٹ کاافتتاح کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:59

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نےے تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ میں آئی ڈیپارٹمنٹ کاافتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای اوہیلتھ گجرات ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدغمخوار حسین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عثمان نعیم،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتازگوندل،صدر انجمن بہبودمریضاں لالہ موسیٰ مہرطارق سعید، ایم ایس تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ ڈاکٹر محمداشرف مرزا، ایم ایس ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ ڈاکٹر عابدمجید،سابق وائس چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ خالدمحمود،خواجہ شبیراحمد،چوہدری عمران اشرف پسوال گجر،ملک ندیم عباس،حاجی شبیراحمدبھٹی،علی غضنفرآڑھتی، شہزادہ شمس حمید، چوہدری ظفربوسال، حاجی یونس،ملک محمداکبر،ندیم اشرف چوہدری،سابق صدر لالہ موسیٰ پریس کلب جمیل احمدطاہر،جنرل سیکرٹری نیشنل میڈیاہاؤس لالہ موسیٰ محمدشہبازگولڑوی بھی موجودتھے۔

تقریب کے اختتام پرڈی سی گجرات صفدر حسین ورک،اسسٹنٹ کمشنر کھاریا ں زوہیب ممتازگوندل،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ذاکرعلی رانااور محکمہ صحت کے افسران کو شیلڈیں دی گئی۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں