ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ صدر کھاریاں نے پسٹل 30بورجبکہ تھانہ اے ڈویژن نے کم سن بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں اور ان کی ٹیم نے ملزم سجاد احمد ولد غلام حسین سکنہ جوڑا سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کم سن بچے سے زیادتی کی کو شش کرنے پر ملزم محمد احسن ولد محمد اشفاق سکنہ محلہ بخشو پورہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں